انٹر نیشنل

پاکستان کی مسجد میں خودکش بم دھماکہ 28 مصلی جاں بحق 140 زخمی

نئی دہلی: پاکستان کے شہر پیشاور میں مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس لائنز کی مسجد میں نمازِ ظہر کے دوران خودکش حملے میں 28 افراد جاں بحق اور کم از کم 140 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ کی آواز کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے کو ہر محاصرہ میں لے لیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بہت زوردار تھا اور اس کی آواز دو کلومیٹر دور تک سنائی دی۔ پولیس لائنس میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد دھول اور دھوئیں کا غبار دیکھا گیا اوراس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سننے کو ملیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور مسجد میں نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا جس نے جماعت شروع ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کی تمام کھڑکیاں اور دورازے ٹوٹ گئے جب کہ چھت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button