نیشنل

محکمہ پوسٹ میں گرامین ڈاک سیوک کی 40 ہزار سے زائد ملازمتوں پر تقررات

نئی دہلی _ 30 جنوری ( اردولیکس) محکمہ پوسٹ میں ملک بھر کے  پوسٹ آفیسس میں 40,889 گرامین ڈاک سیوک (GDS) ملازمتوں کے تقررات کے لیے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ اہل امیدوار اگلے مہینے کی 16 تاریخ تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ دسویں جماعت کامیاب کرنے والے اہل ہیں۔ کل 40,889  ملازمتوں پر تقررات کئے جائیں گے جا ۔ اس میں برانچ پوسٹ ماسٹر یا اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر کی ملازمتیں بھی شامل ہیں۔ ان میں تلنگانہ میں 1266 اور آندھرا پردیش میں 2480  ملازمتیں شامل ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان کے ذریعے کیا جائے گا۔ امیدواروں کی عمر 18-40 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

 

سرکل وار اساس پر تقررات کی تفصیلات. تلنگانہ میں 1266، آندھرا پردیش میں 2480، آسام میں 407، بہار میں 1461، دہلی 46، چھتیس گڑھ 1593، گجرات 2017، ہریانہ 354، ہماچل پردیش 603، جموں و کشمیر 300، جھارکھنڈ 1590 ، مہاراشٹرا 2462، مدھیہ پردیش 2481، شمال مشرقی  923، اوڈیشہ 1382، پنجاب 766، راجستھان 1684، تمل ناڈو 3167، اتر پردیش 7987، اتراکھنڈ 889، مغربی بنگال 2127۔

درخواست کی فیس: 100 روپے، ایس سی، ایس ٹی، معذور افراد کے لیے کوئی فیس نہیں۔

درخواست کا طریقہ کار: آن لائن

درخواستوں کی آخری تاریخ: فروری 16

ویب سائٹ: www.indiapostgdsonline.gov.in

متعلقہ خبریں

Back to top button