نیشنل

دہلی کی جامع مسجد اور لال قلعہ میں بم کی اطلاع سے سنسنی

نئی دہلی: دہلی کے تاریخی لال قلعہ اور جامع مسجد میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ دہلی فائر سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صبح 9 بج کر 3 منٹ پر ایک فون کال موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ لال قلعہ اور جامع مسجد کے احاطے میں بم نصب ہے۔

 

فون کال موصول ہوتے ہی پولیس، بم اسکواڈ اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ دونوں مقامات کی مکمل چھان بین کے باوجود کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد ابتدائی طور پر اس واقعے کو شرارت قرار دیا گیا ہے۔

 

دہلی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر توجہہ نہ دیں اور کسی بھی طرح کے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ان مقامات پر حالات مکمل طور پر معمول پر ہیں اور سیاحوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button