خالصتانی لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستان کا ہاتھ _ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا سنسنی خیز الزام
حیدرآباد _ 20 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتانی ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجار کے کینڈا میں بیہمانہ قتل کے پس پردہ حکومت ہند کے ملوث ہونے کا الزام لگایاہے۔
نجارجو ہندوستان کو مطلوب تھاجس کو 18جون کے روز کینڈا کے سورے’ بی سی میں گرودوارہ کے باہر پارکنگ علاقے میں گولی مارکر ہلاک کردیاگیاتھا۔پنجاب کے جالندھر میں بھرسنگھ پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے نجار کا قیام سورے میں تھا جس کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے "مفرور” قراردیاتھا۔
سی بی سی نیوز کے مطابق کینڈا کے وزیراعظم ٹروڈیو نے کہاکہ ان کے ملک کے قومی سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اس قتل کے واضح ثبوت ہیں کہ "بھارتی حکومت کے ایجنٹس”نے کینڈین شہری کا قتل کیا’ جو سرے کے گرونانک سنگھ گرودوارہ کے صدر بھی تھے
ٹروڈیو نے مزیدکہاکہ "کینڈا کی سرزمین پر ایک کینڈی شہری کے قتل میں ایک غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ناقابل قبول اور ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ یہ ان بنیادی اصولوں کے خلاف ہے جن کے ذریعہ آزاد’ کھلے اورجمہوری معاشرے اپنے آپ کو چلاتے ہیں۔