ایجوکیشن

نیٹ اور جے ای ای مینس امتحانات کی تواریخ کا اعلان

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین جگدیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کیلئے مشترکہ یونیورسٹی داخلہ امتحان، اگلے سال 11 مارچ سے 28 مارچ تک کرایا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انڈر گریجویٹ پروگرام کیلئے CUET اگلے سال 15 مئی سے 31 مئی تک ہوگا۔

جناب جگدیش کمار نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد سے متعلق قومی ایجنسی یہ داخلہ امتحان کرائے گی اور نتیجے، امتحان ہونے کے تین ہفتے کے اندر اندر آجائیں گے۔ اِدھر مشترکہ داخلہ امتحان JEE کا Main امتحان اگلے سال دو مرحلوں میں کرایا جائے گا۔ JEE Main امتحان کا پہلا مرحلہ، 24 جنوری اور پہلی فروری کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے کا امتحان، پہلی اپریل سے 15 اپریل کے درمیان کرایا جائے گا۔

اِدھر انڈر گریجویٹ پروگرامس کیلئے اہلیت اور داخلے کا قومی امتحان یعنی NEET(UG) اگلے سال 5 مئی کو کرایا جائے گا، جبکہ UGC کا اہلیت سے متعلق قومی امتحان کا پہلا مرحلہ، اگلے سال 10 جون سے 21 جون کے درمیان ہوگا

متعلقہ خبریں

Back to top button