تلنگانہ

تلنگانہ کی آزادی کی خوشی میں 17 ستمبر کو یوم قومی یکجہتی منانے بی آر ایس حکومت کا اعلان

حیدرآباد _ 10 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی بی آر ایس حکومت نے 17 ستمبر کو تلنگانہ کی یوم آزادی کے دن یوم قومی یکجہتی منانے کا اعلان کیا ہے

 

بی آر ایس  کے کارگزار صدر و وزیر بلدی نظم نسق  کلواکنٹلا تارک راماراو راؤ نے 17 ستمبر کو قومی یکجہتی کا دن قرار دیا۔انہوں نے ریاست بھر میں پارٹی قائدین اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں  شرکت کرتے ہوئے  17 تاریخ کو قومی یکجہتی دن  شاندار تقریب منائیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے لوگ 17 ستمبر کو یوم قومی یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ کیونکہ اسی دن تلنگانہ انڈین یونین میں ضم ہوا، اور وہ اس دن کو ہر جگہ شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو خود حیدرآباد شہر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے اور وزراء حکومت کی جانب سے ہر ضلع کے مرکز میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کریں گے اور قومی پرچم لہرائیں گے۔

واضح رہے کہ بی جے پی گزشتہ کئی برسوں سے یوم آزادی تلنگانہ کو سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button