انٹر نیشنل

دہلی سے امریکہ جانے والے طیارہ کی روس میں ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی۔ دہلی سے امریکہ جانے والے ایر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارے نے روس میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

 

جمعرات کے رات ایر لائنز نے سوشل میڈیا پلاٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایر انڈیا کی پرواز اے آئی 183 جو دہلی سے سان فرانسسکو جا رہی تھی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کا رخ روس کے کراسنو یارسک بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی طرف موڑ دیا گیا، طیارے نے باحفاظت لینڈنگ کی۔

 

اس طیارے میں جملہ 225 مسافروں کے ساتھ ساتھ عملے کے 19 ارکان سوار بتائے گئے ہیں۔ مسافرین کو امریکہ روانہ کرنے کے لیے دوسری پرواز کا انتظام کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button