انٹر نیشنل

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم اسرائیل کے خلاف مظاہرے _ نتن یاہو کی تقریر کا کیا بائیکاٹ

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی تقریر کا کئی ممالک نے بائیکاٹ کیا۔ جمعہ کو اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو جب تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے تو عین اسی وقت پاکستان سمیت کئی ممالک کے وفود اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے اور جنرل اسمبلی کے ہال میں شور و غل شروع ہوگیا

 

۔اجلاس کی صدارت کرنے والے اقوام متحدہ کے عہدیدار بار بار ’آرڈر آرڈر‘ کے الفاظ دہراتے رہے تاکہ کارروائی کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

 

سوشل میڈیا اور نیوز ایجنسیز کی ویڈیوز میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران جنرل اسمبلی کا ہال تقریباً خالی دکھائی دیا اور آگے کی نشستیں خالی رہیں۔ بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں فلسطین، پاکستان اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے وفود بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button