این آر آئی

اموبا ریاض کا کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ – یوم سرسید تقریبات مین ایک اور فلاحی اقدام

ریاض ۔ کے این واصف 

یوم سرسید تقریبات کے سلسلے میں علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن (اموبا) ریاض نے ایک اور فلاحی اقدام کے طور پر خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر اموبا ریاض نے دیگر متعدد تقریبات کا انعقاد بھی کیا۔ جن میں وقف ترمیمی بل پر مباحثہ، سیرت النبیؐ ویب نار، مشاعرہ وغیرہ شامل ہیں۔ بلڈ ڈونیشن کا سلسلہ صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا۔ اس کا مقصد مقامی نظام صحت میں مدد فراہم کرنا تھا۔بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا افتتاح مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ذکر اللہ تمنا، ایم ڈی انٹرنل میڈیسن، کنگ فہد میڈیکل سٹی (KFMC) نے کیا۔ ڈاکٹر تمنا، جو ریاض کی طبی برادری میں ایک معروف شخصیت ہیں اور خاص طور پر COVID-19 وبا کے دوران اپنی خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ذکراللہ نے عطیہ دہندگان کے جوش و خروش اور اموبا ریاض کی اس اہم پہل کی ستائش کی۔

 

کمیونٹی کے کئی ممبران نے اس عظیم مقصد میں حصہ لیا، جن میں سعودی شہری مسٹر عطیبی بھی شامل تھے تھے۔ ہر عطیہ دہندہ کو ایک سرٹیفکیٹ اور ایک یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔ عطیہ دہندگان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خون کے عطیہ سفارش کر سکتے ہیں، جس سے اس ایونٹ کی انسانیت دوستی کی روح کو مزید تقویت ملے ۔ڈاکٹر انعام اللہ بیگ، صدر اموبا ریاض، محمد عبدالخلّاق، نائب صدر، اور ڈاکٹر سید احد مرتضیٰ علوی، جنرل سیکرٹری، نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کی پہل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اموبا ریاض سماجی بہبود کے مقاصد میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد اموبا کے ارکان کی مشترکہ کاوشوین شامل حال رہیں۔ ان میں مرزا ظہیر بیگ اور عواب قابل ذکر ہین۔ ان کی معاونین مین جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر قیصر ثاقب، خازن محمد سراج الدین، محمد اقبال عابد، ڈاکٹر فہد اور احمد اسرار خان بھی شامل تھے۔

 

خصوصی طور پر مسٹر احد صدیقی اور مسٹر ابرار، جو کہ کور کمیٹی کے ارکان ہیں، کو سراہا گیا جو اس تقریب کو بہترین انداز میں چلانے کے لیے موجود تھے۔ ان کی تنظیمی صلاحیتوں نے اس ڈرائیو کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کرنے میں مدد دی اور کمیونٹی پر دیرپا اثرات چھوڑے۔یہ بلڈ ڈونیشن ڈرائیو AMUOBA ریاض کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، صحت کی دیکھ بھال، اور سر سید احمد خان کے پائیدار وژن کے ساتھ وابستگی کی ایک زندہ مثال ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button