تلنگانہ

دہلی شراب گھوٹالے میں سی بی آئی نے حیدرآباد سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد _ 10 ،اکتوبر ( اردولیکس) دہلی شراب گھوٹالے کی   تحقیقات کو سی بی  آئی نے تیز کردیا ہے ۔ گھوٹالے کے سلسلے میں آج ایک اور شخص کو  حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ بوئن پلی ابھیشیک راؤ کو حیدرآباد سے سی بی آئی نے گرفتار کیا ۔ اس کے پاس سے کئی اہم دستاویزات ضبط کرلئے گئے ۔ حیدرآباد سے پہلی گرفتاری کے ساتھ ہی کیس نے اہم موڑ لیا ہے سی بی آئی پہلے ہی دہلی سے وجے نائر کو گرفتار کر چکی ہے دہلی شراب گھوٹالے میں بے قاعدگیوں اور رشوت کے الزامات کے پیش نظر  سی بی آئی اور ای ڈی کے افسران پہلے ہی حیدرآباد میں کئی دھاوے کرچکے ہیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ابھیشیک راؤ، جسے سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا، وہ ایک  بیوٹی پارلر اور رابن ڈسٹلریز کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہا ہے ۔ سی بی آئی نے پتہ چلایا کہ بیوٹی پارلر میں ڈسٹلریز قائم کی گئی تھیں اور چل رہی تھیں۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ وہ حیدرآباد کے مشہور شراب فروش رام چندرن پلئی کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔ سی بی آئی نے پتہ چلا یا کہ ابھیشیک راؤ 9 کمپنیوں میں ڈائریکٹر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button