ایجوکیشن

کریم نگر کی معلمہ آصفیہ صدیقہ کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز تقریب اردو مسکان خلوت حیدرآباد میں منعقد ہوئی اس تقریب میں کریمنگر کے مدرسہ فوقانیہ نسواں اردو و انگلش میڈیم مکرم پورہ کی معلمہ اصفیہ صدیقہ زوجہ محمد مبین الدین کو انکی نمایاں خدمات پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اردو اکیڈمی کے صدر نشین جناب محمد مجیب الدین کے ہاتھوں دیا گیا یہ ایوارڈ 25 ہزار روپیے نقد اور توصیف نام نامہ پر مشتمل تھا اس موقع پر امتیاز اسحاق چیرمین اسٹیٹ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے علاوہ طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن اور دیگر موجود تھے اصفیہ صدیقہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر کریمنگر کے اساتذہ برداری کے علاوہ محمد مبین الدین. محمد رفیع الدین. محمد اقبال احمد. وسیم عرفات. حافظ رمیض الدین. افتخار حسین. ڈاکٹر جنید .محمد عقیل خان. محمد خلیل خان اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button