انٹر نیشنل

کونسلر کمیونٹی ویلفیر ایم آر سجیو کی الوداعی تقریب

حیدرآباد ۔ کے این واصف

کونسلر کمیونٹی ویلفیر ایمبیسی آف انڈیا ریاض ایم آر سجیو کے اعزاز میں انڈین کمیونٹی نے وداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ ایم آر سجیو ۳۸ سال بعد وزارت خارجہ ہند مین اپنی حسن خدمت سے سبکدوش ہوئے۔ وہ تین سال قبل متحدہ عرب امارات سے تبادلہ پر ریاض آئے تھے۔ اور یہیں سے رٹائیر ہوئے۔ وہ ۱۹۸۵ مین وزارت خارجہ ہند سے منسلک ہوئے تھے۔ دوران سروس انھون نے مختلف حیثیت مین ویتنام، ایوری کوسٹ، بیلارس، چین، جنوبی آفریقہ، آسٹریا اور دوبئی وغیرہ میں خدمات انجام دیں۔

ایم آر سجیو کی وداعی تقریب آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی کی نگرانی مین منعقد ہوئی۔ جس کا انعقاد ایمبیسی کی ملٹی پرپز ھال میں ہوا۔ سماجی تنظیمون کے اراکین، سوشیل ورکرز اور کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے سجیو صاحب کو گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر سماجی تنظیمون کے سربراہاں جن مین شہاب کوٹوکاڈ، احمد امتیاز، عبدالجبار، ستیش دیپک، سلیم محی الدین، سلطان مظہر الدین، فرحان ہاشمی، ڈاکٹر انعام اللہ آعظمی، مومنیب پزور، سنتوش شٹی، ریول انتونی، ڈاکٹر انور خورشید، غلام محمد خاں اور وسیع حیدر رضوی نے اظہار خیال کیا اور ایم آر سجیو کی کمیونٹی خدمات کو سراہا۔ جوابی خطاب مین ایم آر سجیو نے اس یاد گار تقریب کے اہتمام کے لئے کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور ریاض مین ان کے قیام کے دوران سماجی تنظیموں کے اراکین کے بہترین تعاون کی ستائش کی خصوصاُ کووڈ کے دوران۔

کنوینر اسٹیرنگ کمیٹی انجیبر محمد صیغم خاں نے خیر مقدم کیا۔ کمیونٹی کی جانب سے ایم آر سنجیو کو ایک یاد گاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ انجینر سہیل احمد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ سینئر این آر آئی عبد الاحد صدیقی کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button