جرائم و حادثات

تلنگانہ میں ماویسٹ کے ہاتھوں دو افراد کا قتل – پولیس کے مخبر ہونے کا شبہ

تلنگانہ کے ملگو ضلع کے واجیڈو علاقے میں ماویسٹوں نے پولیس کے مخبر ہونے کے شبہ میں دو افراد کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ وہاں کے ماویسٹ کمیٹی نے "شانتا” کے نام سے ایک خط چھوڑا، جس میں کہا گیا کہ مرنے والوں کو کئی بار وارننگ دی گئی تھی

 

لیکن انہوں نے اپنا رویہ نہیں بدلا۔ مرنے والوں کی شناخت رمیش اور ارجن کے طور پر ہوئی ہے۔ رمیش پنچایت سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

ان دونوں کے قتل سے ایجنسی میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ لوگ خوف اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ماویسٹ پولیس مخبروں کے نام پر اس طرح کے واقعات انجام دے رہے ہیں،

 

جس سے وہ شدید پریشان ہیں۔ ماویسٹوں کی ان حرکات کی وجہ سے تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی سرحدوں پر پولیس نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کون لوگ ہیں۔ تفتیش جاری ہے کہ آیا ماویسٹ براہ راست ملوث ہیں یا ان کے ہمدرد اس میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button