تلنگانہ

ڈان ہائی اسکول کے ڈائریکٹر وصی الرحمن کو تلنگانہ حکومت کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

تلنگانہ حکومت کی طرف سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈس کی تقریب ہوئی جس میں ڈائرکٹر ڈان ہائی اسکول وصی الرحمن کو کو اعزاز پیش کیا گیا ۔

 

وزیر ٹرانسپورٹ اور انچارج ضلع حیدرآباد پونم پربھاکر ۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد ہری چندنا داسری آئی اے ایس اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر آر روہنی نے وصی الرحمن اور دوسرے ٹیچرس میں ایوارڈس تقسیم کئے جن میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس کے ٹیچرس شامل تھے ۔ یہ ایوارڈ ڈان ہائی اسکول کی تعلیمی خدمات کا اعتراف ہے اور حکومت تلنگانہ کی طرف سے پرائیویٹ اسکولس کے ٹیچرس کے لئے ایک اچھی پہل ہے۔

 

وصی الرحمن ایک نوجوان ماہر تعلیم ہیں جو ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ اور ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی میں انوکھے طریقہ تعلیم کے ذریعہ خاص طور پر پرانے شہر میں تعلیم کو بڑھاوا دینے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ وہ ڈان گروپ کے منتظمین کی تیسری نسل سے تعلق رکھتے ہیں

 

۔ چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے اس ایوارڈ کے لئے چیف منسٹر ریونت ریڈی ۔ وزیر تعلیم ۔ ڈی ای او اور ضلع کلکٹر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے خاص طور پر پونم پربھاکر کی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت تلنگانہ اسکولی تعلیم کیلئے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button