انٹر نیشنل

بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیل کی بمباری _ حسن نصر اللہ تھے اہم نشانہ

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع حزب اللہ کے ہیڈ آفس پر شدید بمباری کی ۔اسرائیلی فوج کا نشانہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ تھے اور اس حملے کے بعد صیہونی میڈیا نے نصر اللہ کے مارے جانے کی خبریں پھیلا دی

 

۔جب کہ حسن نصراللہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ حملے کے مقام اور اطراف میں بڑی تباہی ہوئی ہے جس کے باعث اموات اور زخمیوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا اور یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب حزب اللہ کے کمانڈر مرکزی دفتر میں موجود تھے۔ جبکہ حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللہ محفوظ مقام پر خیریت سے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button