انٹر نیشنل

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اتوار سے جمعرات تک شدید بارش کی پیش قیاسی۔عوام سے چوکس رہنے کی خواہش

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں اب تک درجہ حرارت میں کمی نہیں آئی جبکہ ماہ ستمبر ختم ہونے کو ہے اس کا حل بارش ہی بتایا جارہا ہے۔ درین اثناء محکمہ شہری دفاع نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’اتوار 24 ستمبر سے جمعرات تک مملکت کے بیشرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔

 

شہری دفاع کا کہنا ہے’ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے اور موسلا دھار بارش سے متاثر ہوگا جس سے سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ ژالہ باری اور گردآلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے‘۔طائف، میسان، العرضیات کے علاوہ عسیر، جازان اور باحہ ریجنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔

 

شہری دفاع نے مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا کہ’ وہ وادیوں، سیلاب والے مقامات سے دور رہیں۔ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں‘۔’احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے فراہم کی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔

 

علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ آئندہ ماہ کے وسط سے درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button