جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بودھن میں نامعلوم خاتون کی جانب سے 13 سالہ لڑکی کا اغوا

تلنگانہ کےنظام آباد ضلع کے بودھن میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کا نامعلوم خاتون نے اغوا کرلیا جس  سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق پیگڑپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والی پرنیت، جو ایڈپلی گرکل گرلز اسکول کی طالبہ ہے، جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے اچن پلی کے قریب دیپک سوئیٹ ہوم کے پاس اچانک لاپتہ ہوگئی۔

 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے اسے بودھن امبیڈکر چوراہے سے بانواڑ جانے والی بس میں سوار کرایا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مشتبہ خاتون کی نقل و حرکت کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

 

اس واقعہ کے بعد لڑکی کے والدین اور مقامی عوام شدید بے چینی پھیل گئی ہے اور لڑکی کا پتہ چلانے کے لئے پولیس سرگرم ہوگئی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button