مسجد میں امام پر قاتلانہ حملہ _ فجر کی نماز پڑھانے کے دوران واقعہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 10 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ کے نیوجرسی کے ایک امام پر مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران قاتلانہ حملہ پیش آیا۔ ایک نوجوان نے امام پر اس وقت چاقو سے حملہ کردیا جب وہ فجر کی نماز پڑھا رہے تھے اب ان کی حالت مستحکم ہے۔
Imam was stabbed today in the masjid at fajr time in New Jersey. pic.twitter.com/TRVTByncLl
— Amazonica (@ImranInc) April 10, 2023

حملہ آور نوجوان جس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا
یہ واقعہ ساؤتھ پیٹرسن کی عمر بن خطیب مسجد میں اس وقت پیش آیا جب 200 کے قریب نمازی سجدے میں تھے۔ اس دوران ایک نوجوان نے نمازیوں کو پھاند کر ممبر تک پہنچ گیا اور امام سید النقیب پر متعدد بار چاقو کے وار کیے۔ امام کی چینخ وپکار پر اگرچہ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے نمازیوں نے پکڑ لیا اور کافی پٹائی کی بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
https://twitter.com/MalakIgbara/status/1645175468214083588?t=JtyuVD8qB84Lk0z5hP4rzA&s=19



