تلنگانہ

ریونت ریڈی کے ہاتھوں ٹیٹ کے نتائج جاری

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں آج ٹیٹ کے نتائج جاری کردئے گئے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نتائج جاری کئے۔پیپر 1میں 85 ہزار 996 امیدوار اور پیپر 2 میں ایک لاکھ 50 ہزار 491 امیدواروں نے شرکت کی۔

 

پیپر 1میں 67.13 فیصد اور پیپر 2 میں 34.18 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔ ڈی ایس سی کے ذریعہ 11ہزار 62 اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کو ٹیٹ کے نتائج کے پیش نظر منتخب ہونے والے

 

امیدواروں کو ڈی ایس سی لکھنے کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے ڈی ایس سی کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button