انٹر نیشنل

ہندوستان نے پاکستان کے 8 میزائلوں کو راستہ میں ہی تباہ کردیا

نئی دہلی۔ ‘آپریشن سندور’ کے پس منظر میں جموں میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بھارت کی برق رفتاری سے کی گئی کارروائیوں سے گھبرا کر پاکستان اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش کر رہا ہے اور جموں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کر رہا ہے۔

 

تاہم مکمل طور پر چوکنا اور تیار بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں کو مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا ہے۔ ستواری، سانبہ، آر ایس پورہ اور ارنیا سیکٹروں میں پاکستان نے میزائل حملے کیے جن میں بھارت کی فوج نے بہادری سے پاکستان کے داغے گئے آٹھ میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔

 

اکھنور، کیشوَر اور سانبہ سیکٹروں میں حکام نے مکمل طور پر برقی کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ ضلع جموں بھر میں سائرن بجائے جا رہے ہیں۔ فوج کی جانب سے عوام کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سرحدی ریاستوں کے متعدد شہروں میں بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے تاکہ سیکورٹی اقدامات کو مضبوط بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button