نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولیعہد شہزادے محمد بن سلمان السعود سے نئی دہلی میں بات چیت کی

نئی دہلی _ وزیراعظم نریندرمودی نے نئی دِہلی میں سعودی عرب کے ولیعہد شہزادے اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ آج دوطرفہ اور وفد کی سطح کی بات چیت کی۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا اور بھارت-سعودی عرب اہم نوعیت کی ساجھے داری کی صلاحیتوں کو مزید بروئے کار لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے کہاکہ بھارت-سعودی عرب ساجھے داری، خطے اور دنیا کے استحکام اور فلاح وبہبود کیلئے بے حد اہم ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ بھارت، مغربی ایشیا اور یوروپ کے درمیان ایک تاریخی اقتصادی کوریڈور شروع کرنے کے بارے میں کَل فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ کوریڈور نہ صرف دونوں ملکوں کو جوڑے گا، بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اور یوروپ کے درمیان اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی فراہم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

 

جناب مودی نےکہا کہ ولی عہد شہزادے کی قیادت اور وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں بے انتہااقتصادی ترقی ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے نے کہا کہ بھارت-سعودی عرب تعلقات کی تاریخ کے دوران کبھی بھی کوئی نااتفاقی نہیں ہوئی ہے، بلکہ دونوں ممالک کے مستقبل کی تعمیر کیلئے اشتراک اور مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

 

بھارت-سعودی عرب اسٹریٹجک ساجھے داری کونسل کی پہلی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ بھارت کیلئے سعودی عرب اس کے انتہائی اہم ساجھے داروں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی دو بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پرپورے خطے میں امن و استحکام کیلئے آپسی اشتراک ضروری ہے۔

 

جناب مودی نےکہاکہ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں نے ساجھے داری کو اگلی سطح پر لے جانے کیلئےکئی اقدامات کی نشاندہی کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ آج کی بات چیت سے تعلقات کو نئی توانائی اور سمت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ہمیں بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا حوصلہ بھی فراہم کرے گا۔ میٹنگ کے بعددونوں رہنماوں نے بھارت-سعودی اسٹریٹجک ساجھے داری کونسل کی پہلی میٹنگ کی نکات پردستخط کئے۔

 

ولی عہد شہزادےبھارت کے تین دن کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ اُن کا آج صبح راشٹرپتی بھون میں باضابطہ خیرمقدم کیا گیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نےسعودی عرب کے ولی عہد شہزادے کا خیرمقدم کیا۔ وہ آج شام راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

متعلقہ خبریں

Back to top button