انٹر نیشنل

ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کا پُل بنانے پر گامزن

ریاض ۔ کے این واصف

 ڈاکٹر اوصاف سعید سکریٹری وزارت خارجہ ہند (CPV & OIA) پچھلے ہفتہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر تھے۔ اس دوران انھوں نے چند علی سطحی اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان اجلاسوں میں طئے پائے معاہدوں وغیرہ پر عرب نیوز نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی جو اس طرح ہے۔

حکومت ہند کی سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ منصوبوں کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایک سرمایہ کاری کا پل بنانے پر کام کر رہی ہے۔پچھلے ہفتہ ریاض کے دورے کے دوران ہندوستانی وزارت خارجہ میں خلیجی خطہ کے انچارج سیکریٹری ڈاکٹر اوصاف سعید نے سعودی حکام سے ملاقات کی۔ روزنامہ عرب نیوز کے مطابق خارجہ امور کے نائب وزیر ولید بن عبدالکریم الخریجی، ہندوستان کے بارے میں سعودی عرب سٹریٹجک پارٹنرشپ اور بین الاقوامی شراکت داری کے نائب وزیر محمد الحسنہ نے دو طرفہ سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی پہل پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر اوصاف سعید نے بتایا کہ سرحد پار سرمایہ کاری قوموں کی ترقی کا ایک بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔ ہند سعودی عرب باہمی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک منفرد پوزیشن میں ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں سعودی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جو اس وقت 3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جب کہ ہندوستانی کاروباری اداروں نے مملکت میں 2 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔‘

ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا کہ ’قابل تجدید توانائی، پیٹرو کیمیکل، انفراسٹرکچر، فوڈ سکیورٹی، ہیلتھ کیئر، فارماسیوٹیکل، تعلیم، دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور تفریح جیسے شعبوں میں حال ہی میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع سامنے آئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دونوں جانب سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایک ادارہ جاتی طریقہ کار ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا۔‘

اس میکنزم یا سرمایہ کاری کو فروری 2019 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورئے ہند کے دوران 100 بلین ڈالر کے انیشیٹو کے تحت تمام منصوبوں کو سہولت فراہم کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔اوصاف سعید کے اس دورے سعودی عرب کو ماہرین اقتصادیات نے ہند سعودی کے درمیان استحکام اور معاشی ترقی سے تعبیر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button