تلنگانہ

سابق رکن پارلیمنٹ ڈی سرینواس اور ان کا بیٹا کانگریس میں شامل

حیدرآباد _ 26 مارچ ( اردولیکس) سابق رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس آج کانگریس پارٹی میں دوبارہ شامل ہوگئے ۔ ان کے ہمراہ  ان کا بیٹا سنجے بھی  کانگریس میں شامل ہوگیا۔

ڈی سرینواس اپنے بیٹے سنجے سابق میئر نظام آباد کے ساتھ مل کر گاندھی بھون پہنچے۔ جہاں انھوں نے تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مابین راو ٹھاکرے نے ملاقات کی اور ٹھاکرے نے ڈی سرینواس اور ان کے بیٹے کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر انھیں کانگریس پارٹی میں دوبارہ شامل کرلیا۔ اس موقع پر ڈی سرینواس وہیل چیر کی مدد سے گاندھی بھون کے اندر داخل ہوئے اور کانگریس کے قائدین سے ملاقات کی اور مسرت کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button