حادثات کی روک تھام کے لیے Arrive Alive اور ڈیفنس ڈرائیونگ شعور بیداری پروگرام ۔ نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنا کا بیان
سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے Arrive Alive اور ڈیفنس ڈرائیونگ شعور بیداری پروگرام ۔
نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنا کا بیان
نظام آباد /20 نومبر ( اردو لیکس ) تلنگانہ ریاست ڈی جی پی کے احکامات پر سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے Arrive Alive اور ڈیفنس ڈرائیونگ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ کمشنریٹ پولیس کے حدود میں نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے تحت نظام آباد، آرمور، بودھن ڈیویژن میں ہر خاندان پر سڑک حادثات کا اثر براہ راست یا بالواسطہ ہوتا ہے۔
اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لیے اس پروگرام کا بنیادی مقصد سڑکوں پر آگاہی فراہم کرنا اور ہے مسافروں کو ان احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرنا ہے جو بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ Arrive Alive اور ڈیفنس ڈرائیونگ پروگرام روڈ سیفٹی مہم کے بنیادی مقاصد میں سڑک حادثات کو کم کرنا محفوظ ڈرائیونگ کی عادت ڈالنا، ڈرنک اینڈ ڈرائیو کم کرنا ، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال بڑھانا، تیز رفتاری کے خلاف وارننگ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال، اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کرنا وغیرہ۔ پولیس کمشنر پی سائی چیتنا نے کہا کہ یہ Arrive Alive اور ڈیفنس ڈرائیونگ پروگرام تمام اسکولوں، کالجوں، دفاتر میں خدمات انجام دینے والے دیہاتوں میں سڑک کے دونوں جانب بڑے جنکشنوں وغیرہ محکمہ پولیس کے زیر اہتمام منعقد کیے جائیں گے۔



