اسپشل اسٹوری

جنوبی افریقہ میں انسپکٹر جنرل آف انٹیلی جنس کے عہدہ پر ہندوستانی نژاد مسلم شخص کا تقرر

حیدرآباد _ 17 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) جنوبی افریقہ کی حکومت نے ہندوستانی نژاد مسلم شخص کو اہم ترین ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ جنوبی افریقہ  کی حکومت نے ہندوستانی نژاد شخص امتیاز احمد فاضل کو انسپکٹر جنرل آف انٹیلی جنس مقرر کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں کسی غیر ملکی کو اس قسم کی پوسٹ نہیں ملی۔ اس کے ساتھ وہ یہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے پہلے تارکین وطن ہوں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق امتیاز کا خاندان کئی سال پہلے جنوبی افریقہ میں آباد ہوا تھا۔ وہیں تعلیم حاصل کی اور سرکاری ملازمت حاصل کی۔امتیاز فاضل کو  سب سے پہلے وہاں کی حکومت میں پبلک ورکس اور انفراسٹرکچر کے محکمے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ترقی دی گئی۔ حال ہی میں حکومت نے انسپکٹر جنرل آف انٹیلی جنس کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی تھی ۔ امتیاز فاضل نے اس پوسٹ کے لیے درخواست داخل کی تھی تقریباً 25 سینئر افسران نے اس عہدے کے لیے مقابلہ کیا اور امتیاز کو انٹرویو میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی کے نصف سے زائد ارکان نے ان کے انتخاب کی منظوری دی۔

تاہم، ان کی تقرری کو حتمی طور پر صدر سیرل رامافوسا سے منظوری دینی ہوگی۔ انسپکٹر جنرل آف انٹیلی جنس کا عہدہ سب سے اہم عہدہ ہے۔ انسپکٹر جنرل کو تمام اہم محکموں جیسے نیشنل انٹیلی جنس، ملٹری انٹیلی جنس اور کرائم انویسٹی گیشن پر مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ انسپکٹر جنرل کو متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دینے کا اختیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button