انٹر نیشنل

دنیا بھر میں انسٹاگرام ٹھپ، ہزاروں صارفین کو پریشانی کا سامنا

نئی دہلی: میٹا پلیٹ فارمز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم جمعرات کی صبح ڈاون ہوگیا۔ انسٹاگرام صارفین سوشل میڈیا سائٹ کی خدمات استعمال کرنے سے قاصر تھے۔ سوشل میڈیا سائٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ Downdetector.com نے یہ معلومات دی۔Downdetector کے مطابق 27000 سے زائد صارفین نے سوشل نیٹ ورک تک رسائی نہ ہونے کی شکایت کی۔ یہ ویب سائٹ صارفین کی جانب سے کی گئی رپورٹس اور دیگر ذرائع سے معلومات لے کر اسٹیٹس رپورٹس جمع کرتی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میٹا نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ صارفین نے دیگرسوشل میڈیا پلاٹ فارمس سے اس بات کی شکایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button