نتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت نے کیا وارنٹ جاری
نئی دہلی: تہران (ارنا) بین الاقوامی عدالت انصاف نے آج اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
کئی ماہ کی تفتیش کے بعد بین الاقوامی عدالت انصاف نے آج فیصلہ دیا ہے کہ اس نے سابق صیہونی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں گرفتاری کے بین الاقوامی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔ عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔