ایران کا اسرائیل پر تازہ میزائیل حملہ 3 ہلاک 40 زخمی

نئی دہلی: ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ کیا جس کا بنیادی نشانہ اسرائیل کا شمالی علاقہ تھا لیکن سب سے اہم حملہ تل ابیب میں اسرائیل کی وزارتِ جنگ کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت پر کیا گیا۔
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز نے بھی اس کی ویڈیو جاری کی ہے۔ایرانی میزائل حملے کی زد میں آکر اسرائیل میں اب تک 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور تقریباً 40 زخمی ہیں۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق میگن ڈیوڈ ایڈوم کے
ترجمان نے چینل 12 نیوز کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح وسطی اسرائیل کی ایک عمارت پر براہ راست میزائل لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے اور 19 مزید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
جبکہ باقی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو شمیر میڈیکل سینٹر اور وولفسن میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔شمالی اسرائیل اور اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی بلندیوں میں فضائی حملے کے
سائرن بجا دیے گئے ہیں ۔اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیل کی سمت 100 سے زائد ڈرون داغے گئے تھے.