مانو کے ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم کے ایکسٹرنل بورڈ ممبرس میں منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیرشامل

منصف ٹی وی کےلئے لمحہ فخریہ ۔ مانو کے ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم کے ایکسٹرنل بورڈ ممبرس میں منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیرکو کیا گیا شامل
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم کے ایکسٹرنل بورڈ ممبرس میں منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر کو شامل کرلیا گیا ہے ۔ سی ای او حبیب نصیرکو تین سال کیلئے بورڈ ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔
ان کے علاوہ پروفیسر نشا پوار‘ کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے جو شیواجی یونیورسٹی کولہاپور کی۔ جے ایم سی ڈپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی ہیں ۔ ۔
بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل کئے جانے پر منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر نے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن ۔ رجسٹرار ۔ پروفیسر ایس کے اشتیاق احمد ۔ ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم کے ایچ او ڈی پروفیسر محمد فریاد ۔ پروفیسر احتشام احمد خان اور منصف ٹی وی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔
واضح رہے کہ پنکج پچوری کی معیاد ختم ہونے کے بعد منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر کو بورڈ میں شامل کیا گیا