ایران جنگ کا نیا موڑ : چین و پاکستان کا امن فارمولا، جنگ بندی کے لئے بڑا پلان پیش
ایران تنازعہ: چین اور پاکستان کا جنگ بندی کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش
بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان چین اور پاکستان نے امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر پانچ نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔
مشترکہ تجویز میں سب سے پہلے فوری جنگ بندی اور دشمنی کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے، ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسرا ؛ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے احترام پر زور دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ تنازعات کا حل صرف بات چیت اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔
تیسرا ؛ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر فوجی اہداف، توانائی، پانی اور جوہری تنصیبات پر حملوں سے گریز کریں اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔
چوتھا ؛ آبنائے ہرمز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وہاں جہاز رانی کے تحفظ اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر زور دیا گیا ہے، تاکہ عالمی سطح پر تیل اور سامان کی ترسیل متاثر نہ ہو۔
پانچواں ؛ اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ایک جامع امن فریم ورک تشکیل دینے کی حمایت کی گئی ہے، تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔



