انٹر نیشنل

لبنان پر اسرائیل کا قیامت خیز حملہ : 10 منٹ میں 100 فضائی حملے، 100سے زائد شہید ، یہودی ملک کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

اسرائیل نے لبنان پر انتہائی شدید فضائی حملے کرتے ہوئے صرف 10 منٹ کے اندر ملک کے مختلف علاقوں پر تقریباً 100 ایئر اسٹرائیکس کیں، جس کے نتیجے میں 100 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اور 500سے زائد زخمی ہیں

 

حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، جبکہ زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث اسپتال بھر گئے ہیں۔ لبنان کے وزیرِ صحت کے مطابق تمام طبی مراکز زخمیوں سے لبریز ہیں۔ امدادی ٹیمیں، ایمبولینسیں اور طبی عملہ مسلسل ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

 

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 1982 کے بعد لبنان پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ ان حملوں میں معروف مذہبی رہنما صادق علی نبولسی کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

 

اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت سمیت مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں تباہ کیا گیا۔

 

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا گیا تھا، جس کا اعلان پاکستان نے بطور ثالث کیا تھا۔ تاہم اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں، جس سے اس عارضی جنگ بندی پر بھی منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button