انٹر نیشنل

لبنان میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری _ حزب اللہ کے 100 سے زائد راکٹ لانچرز تباہ

حیدرآباد _ 20 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جمعرات کو لبنان بھر میں حزب اللہ  کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے حملے کئے ۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل پر فوری حملوں کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے دو گھنٹے کے دوران جنوبی لبنان میں ایک ہزار راکٹ لانچر بیرل کو نشانہ بنایا جنہیں فوری طور پر اسرائیل کی جانب فائر کیا جانا تھا۔فوج نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے دوپہر کے بعد سے تقریباً 100 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا جو لگ بھگ ایک ہزار بیرلز پر مشتمل تھے۔ اسرائیلی ڈیفینس فورس نے کہا کہ "آئی ڈی ایف، اسرائیلی ریاست کے دفاع کے لیے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کے لئے کام جاری رکھے گی۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی سیکورٹی ذرائع نے 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ کی جانب سے روزانہ سرحد پار سے شمالی کمیونٹیز پر حملے شروع کرنے کے بعد سے یہ سب سے شدید بمباری قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button