انٹر نیشنل

اسے کہتے ہیں قسمت۔ خاتون کو ملا ہیرا

نیویارک: امریکہ میں واقع ریاست آرکنساس کے ایک مشہور پارک میں جسے ہیرے تلاش کرنے کے لیے جانا جاتا ہے ایک خاتون میشر فاکس (عمر 31 سال) کی قسمت چمک اٹھی۔ انہیں وہاں ایک 2 کیرٹ کا سفید ہیرا ملا جو اُن کے پاؤں سے ٹکرا گیا۔

 

اندازے کے مطابق اس ہیرے کی قیمت تقریباً 27 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 24 لاکھ بھارتی روپے) ہو سکتی ہے۔ اس غیر متوقع خوش قسمتی پر میشر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ہیرے سے ایک انگوٹھی بنوائیں گی جو اپنی منگنی کے موقع پر پہنیں گی۔

 

یہ پارک 37 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں ہر شخص روزانہ 15 ڈالر ادا کرکے ہیرے تلاش کر سکتا ہے۔ رواں سال اب تک یہاں سے 350 سے زائد ہیرے دریافت ہو چکے ہیں اور میشر کو ملا ہوا ہیرا اس سال کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button