تلنگانہ

کریم نگر کے سرکاری ہاسپٹل میں چاقو زنی کا واقعہ

تلنگانہ کے کریم نگر کے سرکاری ہاسپٹل میں واقع ’ماتا شیشو‘ ہاسپٹل میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے  چاقو زنی  کا واقعہ پیش آیا، جس سے ہاسپٹل میں سنسنی پھیل گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق چپّہ دنڈی منڈل کے ملاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والا مہیش، کریم نگر کے سرکاری ہاسپٹل میں سیکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ اس کی بہن شراوَنی، جو تین ماہ کی حاملہ تھی، پچھلے تین دنوں سے خون بہنے کی شکایت پر ہاسپٹل میں داخل کی گئی تھی۔ علاج کے لیے اسے اس کا بہنوئی پالاکرتی مہیش ہاسپٹل لایا تھا۔

 

ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ حمل برقرار رکھنا ممکن نہیں، اور اس لیے اسقاط حمل  کیا گیا۔ اس بات پر مہیش سخت ناراض ہوگیا اور اپنے بہنوئی پالاکرتی پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد مہیش چیخ و پکار کرتا ہوا ہاسپٹل سے فرار ہوگیا۔

 

ہاسپٹل کے عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ زخمی شخص کو علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button