انٹر نیشنل

مائیکل جیکسن کے بھائی چل بسے

نئی دہلی: مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن چل بسے۔ٹیٹو جیکسن کی موت کی خبر اُن کے ارکان خاندان نے انسٹاگرام پوسٹ میں دی۔

 

70 سالہ ٹیٹو جیکسن کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ پوسٹ میں ان کے بچوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہم بھاری دل کے ساتھ اعلان کر رہے ہیں کہ ہمارے پیارے والد ٹیٹو جیکسن اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں، ہمارے والد ایک ناقابل یقین شخص تھے جو ہر ایک کا بھلا چاہتے تھے ان کی بہت کمی محسوس ہوگی۔

 

واضح رہےکہ ٹیٹو جیکسن نے 1970 کی دہائی میں کئی مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button