این آر آئی

سعودی عرب میں کورونا کے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘ نے خطرناک شکل اختیار نہیں کی: وزیر صحت

ریاض ۔ کے این واصف

کورونا وائرس کے بعد مختلف ممالک میں اسی طرح کے جان لیوا وائرس رونما ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ ایسی ہی کچھ خبر مملکت میں بھی گشت کررہی تھی۔ اس سلسلہ میں سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ’ ابھی تک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘ کے خطرناک شکل اختیار کرنے کا کوئی ثبوت ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔

عکاظ اخبار کے مطابق فہد الجلاجل نے کہا کہ’ وزارت صحت کووڈ 19 کی نئی شکلوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ مملکت بھر میں’ ایکس بی بی‘ کی صورتحال پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے‘۔

وزیر صحت نے کہا کہ ’ابھی تک ایسی کوئی علامت مشاہدے یا ریکارڈ پر نہیں آئی جس سے یہ کہا جاسکے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ ’ایکس بی بی ‘نے تباہ کن اور خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔ ابھی تک مملکت اس صورتحال سے محفوظ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جن لوگوں نے ابھی تک بوسٹرڈوز نہیں لی وہ پہلی فرصت میں اس کا اہتمام کریں۔ یہ کورونا وائرس اور اس کی نئی شکلوں سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button