جرائم و حادثات

حیدرآباد میں معصوم بچوں کے ساتھ ماں باپ کی اجتماعی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ کشائی گوڑہ میں ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ستیش اور ویدا نامی جوڑا، کنڈی گوڈا میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ دونوں سافٹ ویئر ملازم بتائےگیے ہیں۔ جوڑے کے دو بچے نشکیت (9) سال اور نہال (5) سال بتایے گیےہیں لیکن دونوں بچے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔

اس جوڑے نے پہلے بچوں کو پہلے پوٹاشیم سائینائیڈ دیا اور پھر ان دونوں نے بھی وہی سائینائیڈ کھا لیا جس کے نتیجے میں ان چاروں کی موت ہوگئی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ بچوں کی صحت ٹھیک نہ ہونے پر انھوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button