انٹر نیشنل

عمرہ کے دوران ہندوستانی زائر کی حرکت قلب بند۔ ہلال احمر کی تیز رفتار طبی مدد

ریاض ۔ کے این واصف

حرم مکی میں زائرین کی بہترین طبی خدمت کی ایک اور تازہ مثال۔ مسجد الحرام میں متعین ہلال احمر کی ٹیم نے عمرے کی ادائیگی کے دوران ایک انڈین زائرکو بر وقت طبی امداد فراہم کرنے سے اس کی حرکت قلب بحال ہوگئی ۔

سعی (صفا ، مروہ) کے دوران زائرکی طبعیت اچانک بگڑجانے پراسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹرمصطفی بلجون نے بتایا کہ ہلال احمرکے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ صفا اورمروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے ایک عمرہ زائر بے ہوش ہوگیا ہے اور اس کے دل کی حرکت بند ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرمصطفی نے بتایا کہ فوری طور پر میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ روانہ کردی گئی۔ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ عمرہ زائر بے ہوش اور اس کا تنفس بھی بند ہے ۔ڈاکٹر بلجون نے توجہ دلائی کہ فوری طور پر میڈیکل ٹیم نے الیکٹرک شاک کے ذریعے عمرہ زائر کے دل کی حرکت بحال کی اور پھر اسے اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اس کاعلاج مکمل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button