نیشنل

کرناٹک کابینہ میں مزید 24 وزراء کا حلف ، رحیم خان بھی شامل _ مسلم وزراء کی تعداد 2 ہوگئی

بنگلورو _ 27 مئی ( اردولیکس) کرناٹک میں نو منتخب کانگریس حکومت نے آج  مزید 24 نئے  وزراء کو حلف دلاتے ہوئے اپنی کابینہ میں توسیع کی ۔ ان میں بیدر سے نمائندگی کرنے والے رحیم خان بھی شامل ہیں

اس طرح کرناٹک کابینہ میں دو مسلمان ضمیر احمد خان اور رحیم خان کو مواقع فراہم کیا گیا ہے ضمیر احمد خان نے گزشتہ ہفتے چیف منسٹر سدارامیا کے ساتھ حلف لیا تھا

 

 

چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ یہ اقدام  سماجی انصاف کے اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام ذاتوں اور علاقوں کو مساوی نمائندگی فراہم کی گئی ہے

 

نئے وزراء میں آٹھ لنگایت شامل ہیں۔ درج فہرست ذات (SC) برادریوں سے 7؛ 5 ووکلیگاس؛ 2 مسلمان؛ 3 درج فہرست قبائل (ST) برادریوں سے؛ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) گروپوں سے6؛ ایک برہمن، ایک عیسائی اور ایک جین۔ صرف ایک خاتون وزیر ہیں، لکشمی ہیبلکر۔ نئے وزراء میں سے 12  کو وزارتی تجربہ نہیں ہے۔یہ تمام پہلی مرتبہ کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں

 

 

جن 24 وزراء نے حلف لیا ان کی فہرست درج ذیل ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button