جنرل نیوز

شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیمیں غریب عوام کے لیے ایک نعمت ہیں۔بی آر ایس وارڈ نمبر 35 صدر عتیق الرحمان

عادل آباد ۔ بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی وارڈ نمبر 35 صدر عتیق الرحمان نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ریاست کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے اور تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ فلاحی اسکیمات سے ہر گھر کے افراد استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔عتیق الرحمان نےجمعہ کے روز مقامی یم یل اے کیمپ آفیس میں منعقد شادی مبارک و کلیانہ لکشمی چیک تقسیم پروگرام میں وارڈ نمبر 35 کے دو مستحقین استفادگان میں شادی مبارک و کلیانہ لکشمی کےچیک حوالے کیا

 

۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سی فلاحی اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔شادی مبارک و کلیانہ لکشمی اسکیمیں غریب عوام کے لیے ایک نعمت ہیں۔ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ فلاحی اسکیمات سے ہر گھر کے افراد استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی وارڈ نمبر 35 صدر عتیق الرحمان نے کہا کہ وارڈ نمبر 35 میں کہیں بھی عوام کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو، وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ وارڈ نمبر 35 کی عوام کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے وارڈ نمبر 35 کی عوام کی جانب سے چیف منسٹر کے۔ چندرشیکھرراؤ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button