انٹر نیشنل

نکہت زرین نے کیا ”شیرنی” کی طرح مقابلہ۔ملک کیلئے جیتا 17 واں گولڈ میڈل

نئی دہلی: ورلڈ چیمپئن باکسر نکہت زرین نے ملک کیلئے 17 واں گولڈ میڈل جیت لیا ہے جس کے ساتھ ہی ہندوستان کے میڈلز کی تعداد اب 48 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ہندوستان ،نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر کامن ویلتھ گیمز میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ نکھت زرین سے پہلے ہندوستانی باکسر امت پنگھل اور نیتو گنگھاس نے اپنی شاندار صلاحیتوں کے ذریعہ گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ان دونوں باکسرس نے اپنے اپنے میچس کے فائنل میں انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی۔ واضح رہے کہ 26 سالہ نکہت اسی سال مئی میں ورلڈ چیمپئن بنی تھی۔ نکہت زرین نے جس طرح کا مقابلہ کیا اسے دیکھتے ہوئے لوگ انھیں شیرنی کہہ رہے ہیں۔
ڈی این اے نے اپنی سرخی میں لکھا
Netizens call Nikhat Zareen ‘sherni’ as she punches her way to Gold in CWG 2022 Final

متعلقہ خبریں

Back to top button