جرائم و حادثات

بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ لی۔ آندھراپردیش میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد : ریاست آندھراپردیش ضلع کرنول توگالی منڈل کے ایک تانڈہ میں پیش آیےایک عجیب وغریب واقعہ میں بیوی نےشوہر کی زبان کاٹ دی۔ تفصیلات کے مطابق تاراچند نائک اور پشپاوتی نے 8 سال لو میریج کی تھی۔ دونوں میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔

 

 

 

کل بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ اسے فوری طور پر علاج کیلئے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ بعد ازاں شوہر نے پولیس سے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی نے اس کے قتل کی کوشش کی۔

 

 

 

جب پولیس نے خاتون سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے جو وجہہ بتائی اسےسن کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔ بیوی نے پولیس کو بتایا کہ شوہر نے اس کی مرضی کے خلاف اسے kiss کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے ا پنے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے‌۔

متعلقہ خبریں

Back to top button