انٹر نیشنل

آنکھ کے بدلے آنکھ کا اصول اپنایا جائے تو ایک دن دنیا اندھی ہوجائے گی

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض نے جمعرات کی شام مہاتماگاندھی کا 155وان یوم پیدائش اور بین الاقوامی یوم عدم تشدد منایا۔ اس تقریب سے خطاب کرنے کے لئے تین اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ جن مین سابق سکریٹری وزارت خارجہ ہند شیام سرن، ضیاالدین سعید سفیر جیبوتی برائے سعودی عرب، محمد الزرکانی سعودی عرب میں متعین اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر شامل تھے۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاتماگاندھی کے قول کو دہرایا کہ “آنکھ کے بدلے آنکھ کے اصول کو اپنایا جائے تو دنیا ایک دن اندھی ہوجائے گی”۔

 

سفیر ہند نے مزید کہا کہ عدم تشدد کا راستہ ہی امن اور انصاف کا ضامن ہوسکتا ہے۔ انھون نے کہا کہ مارٹن لوتھر کنگ، نیلسن منڈیلا اور مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے اصول ہی دنیا میں امن کا ماحول قائم کرسکتے ہین۔ اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک پر امن اور پر سکون دنیا کو یقینی بنایا جاسکتاہے۔ شیام سرن نے کہا کہ ہمارے اطراف جنگ و جلد کی آگ بھڑک رہی ہے۔ جبکہ تشدد اور جنگ کسی مسئلہ کا حل نہین۔ مہاتما گاندھی بھی اس حقیقت میں یقین رکھتے تھے کہ دنیا کا ہر مذہب امن و بھائی چارے کی تعلیم دیتا ہے۔ لیکن پھر بھی قومیں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں۔

 

ضیا الدین سعید نے کہا کہ آج ساری دنیا میں یوم عدم تشدد منایا جارہا ہے۔ اور اسی دنیا میں قومین ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کاعمل دنیا میں تشدد کو بڑھاوا دے رہاہے۔ امن پسند اقوم کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس کا حل نکالے۔ اور کرۂ ارض پر نسل انسانی کو امن و سکون سے جینے کا موقع فراہم کرے۔ انھوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب بھی عدم تشدد کی پالسی پر گامزن ہے۔ ناظم تقریب فرسٹ سکریٹری(پولیٹکل) سفارتخانہ ہند رشی ترپاٹھی نے ابتداء مین خیرمقدم کیا اور مہمان مقررین کا تعارف بھی پیش کیا۔ انڈین ایمبیسی آڈیٹوریم مین منعقد اس پروگرام میں انڈین کمیونٹی، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں انٹرنیشنل انڈین اسکول کے طلباء و طالبات نے

 

مہاتماگاندھی کی زندگی پر ایک پراثر اسکڈ پیش کیا۔ جس کی تحریر و پیش کش ٹیچر فائزہ سلطان نے کی تھی۔ رشی ترپاٹھی کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button