پاکستان نے سلمان خان کو دہشت گرد قرار دے دیا : جانیے کیا ہے وجہ ؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک نئے بین الاقوامی تنازعہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ سعودی عرب میں منعقدہ Joy Forum 2025 کے دوران ان کا ایک خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ مختلف ممالک کے محنت کشوں کی بات کرتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان نے کہا،”یہ بلوچستان کے لوگ ہیں، افغانستان کے لوگ ہیں، پاکستان کے لوگ ہیں، سب سعودی عرب میں محنت سے کام کر رہے ہیں۔”
اسی جملے میں بلوچستان کو پاکستان سے الگ ذکر کرنے پر پاکستان میں سخت ناراضگی پھیل گئی ہے۔ اسلام آباد حکومت نے اسے ملک کی سالمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے فوری ردِعمل دیا ہے۔
وزارتِ داخلہ پاکستان نے سلمان خان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فہرست میں شامل افراد پر قانونی کارروائی ممکن ہوتی ہے۔ اور انھیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے
ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے سلمان کے بیان کو "پاکستان مخالف اور اشتعال انگیز” قرار دیا ہے۔دوسری جانب، بلوچستان کے علیحدگی پسند قایدین اس بیان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ اب تک سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 
 


