انٹر نیشنل

پاپوا نیو گنی میں چٹانیں گرنے کا واقعہ۔ 2 ہزار افراد زندہ دفن

نئی دہلی۔ پاپوا نیو گنی میں چٹانیں گرنے اور مٹی کے تودے کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے۔‌ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب چٹان کا ایک بڑا تودہ دارالحکومت پورٹ مورسبی کے شمال مغرب میں واقع ایک گاؤں پر گر پڑا

 

ابتدائی پورٹس میں ایک ہزار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں لیکن ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ نیشنل ڈزاسٹر سینٹر نے اتوار کو اقوام متحدہ کو لکھے گئے مکتوب میں بتایا کہ دو ہزار افراد کی موت ہو گئی ہے اس حادثہ میں عمارتوں اور باغات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور وہ تباہ ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والوں میں سے بیشتر زندہ دفن ہو گئے۔

 

بڑی چٹا نو درختوں کے گرنے کی وجہ سے بچاؤ اور راحت کاری کے کام میں بھی مشکلات پیش آرہے ہیں۔

 

پاپوا نیو گنی اوقیانوسیہ کا ایک ملک ہے جو جزیرہ نیو گنی کے مشرقی نصف حصے پر مشتمل ہے اور میلانیشیا کے جنوب میں واقع اس کے ساحلی جزائر پر مشتمل ہے (آسٹریلیا کے شمال میں)۔ باضابطہ طور پر پاپوا نیو گنی کی آزاد ریاست، یہ مغرب میں انڈونیشیا کے ساتھ اپنی واحد زمینی سرحد کا اشتراک کرتا ہے اور یہ جنوب میں آسٹریلیا اور مشرق میں جزائر سلیمان سے براہ راست متصل ہے۔ یہ ملک دنیا کا تیسرا سب سے بڑا جزیرے والا ملک ہے، جس کا رقبہ 462,840 مربع کلومیٹر (178,700 مربع میل) ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button