جرائم و حادثات

آئی آر ایس آفیسر کے مکان سے نوجوان لڑکی کی نعش _ ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی دونوں کی ملاقات

نئی دہلی _27 مئی ( اردولیکس ڈیسک) انڈین ریونیو سروس (IRS) کے ایک افیسر نے ڈیٹنگ ایپ پر ایک  نوجوان لڑکی سے ملاقات کی۔ لیکن پولیس کو اس کی نعش اس کے فلیٹ میں ملی۔ خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ غیر شادی شدہ افیسر نے ان کی بیٹی کو دھوکہ دے کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا، اتر پردیش میں پیش آیا۔ سوربھ مینا، ایک آئی آر ایس افسر ہے  اور شلپا گوتم بی ایچ ای اہل میں ایچ آر آفیسر تھی ان دونوں کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی

 

اس دوران پولیس اتوار کی دوپہر نوئیڈا میں سوربھ مینا کے فلیٹ پر پہنچ گئی۔جہاں شلپا کی نعش ایک کمرے میں چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ گھر والوں کو اس کی موت کی اطلاع دی گئی۔ اس دوران شلپا کے والد نے سوربھ پر اپنی بیٹی کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کی ملاقات تین سال  قبل ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ سوربھ مینا نے  یقین دلایا تھا کہ وہ شلپا سے شادی کرنے والا ہے، بعد میں اسے دھوکہ دیا، اس کے ساتھ جسمانی زیادتی کی اور آخر کار اسے مار ڈالا، والد  نے پولیس سے شکایت کی۔

 

دوسری جانب سوربھ مینا نے شلپا کے والد کے الزامات کی تردید کی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ملاقات تین ماہ سے بھی کم عرصہ قبل ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ اس نے کہا کہ اس نے اپنے فلیٹ میں خودکشی کی ہے۔ لیکن سوربھ کو گرفتار کرنے والی پولس شلپا کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button