انٹر نیشنل

پشاور میں پیراملٹری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، تین کمانڈوز ہلاک

پاکستان میں شدت پسندوں کی سرگرمیاں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ پیر کی علی الصبح پشاور میں واقع فرنٹیئر کور کے پیراملٹری ہیڈکوارٹر پر دو خودکش حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔

 

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کرکے لگاتار حملے کئے، جس پر پیراملٹری جوانوں نے جوابی فائرنگ کی۔مسلح جھڑپ کے دوران تین کمانڈوز ہلاک ہوگئے جبکہ کئی فوجی جوان زخمی ہوئے۔

 

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے اندر اب بھی چند عسکریت پسند موجود ہوسکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر علاقے میں سرچ آپریشن کی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button