تلنگانہ

دل کا دورہ پڑنے سے حیدرآباد میں کنڈکٹر کی موت

حیدرآباد: میاں پور ڈپو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کنڈکٹر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔ کنڈکٹر کی اچانک موت پر ساتھی ملازمین نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پنڈری نامی شخص میاں پور ڈپو میں کنڈکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔ آج صبح وہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آیا اور واش روم جانے کےدوران اچانک گر پڑا۔ساتھی ملازمین نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا

 

 

جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ پنڈری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔اس واقعے کے بعد ڈپو میں غم کا ماحول چھا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button