جنرل نیوز

اندرا گاندھی کے یوم وفات پر حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں کانگریس لیڈران کا خراج

حیدرآباد۔سابق وزیر اعظم آنجہابی اندرا گاندھی کے 39ویں برسی کے موقع پر سینئر کانگریس لیڈر این ووٹھل نے کہا کہ اندرا گاندھی ہندوستانی سیاست کی ایک سچی رہنما تھیں۔ جنہوں نے اپنی تعمیری سوچ سے ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک بنانے کی طرف گامزن کیا۔ وہیں ملک سے غریبی کو ختم کرنے کے لئے 20 نکاتی پروگرام لاگو کیا۔

 

ووٹھل نے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی دنیا کی چند لیڈروں میں سے ایک تھیں جنہیں ہمیشہ یادکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی جدید ہندوستان کی تعمیری فکر کی حامل لیڈر تھیں۔سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ اندرا گاندھی ہندوستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور سویت یونین کے تعاون سے سائنسی سرگرمیوں میں خاصی دلچسپی دکھائی۔ جس کی بدولت ہندوستان کا سر ہمیشہ اونچا رہا۔

 

انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی غریبوں سے بے حد پیار کرتی تھیں اور خواتین کی ترقی کو لے کر دن رات سوچتی تھیں۔ ان کی قیادت پا کر کانگریس ہمیشہ فخر محسوس کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاست میں اگر خاتون قیادت کی بات کی جائے تو اندرا گاندھی کا نام سرفہرست نظر آتا ہے۔ ہندوستان کے چاند پر پہنچنے کی بات ہو یا نیوکلیائی طاقت بننے کی بات، یا پھر پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے کے لیے مجبور کرنے کی بات، اندرا گاندھی نے ہمیشہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط قدم اٹھائے۔

 

قبل ازیں، اندرا گاندھی کے یوم وفات پر منگل کے روز حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے مونڈہ مارکٹ اور بھوئی گوڑہ میں واقع اندرا گاندھی کے مجسمہ پر کانگریس لیڈران نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button