انٹر نیشنل

منیٰ میں 12 رہائشی ٹاورز زیرِتعمیر، حج 2024 میں استعمال ہوں گے

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزارت حج و عمرہ ہمیشہ حجاج کو بہم پہنچانے والی سہولتون مین اضافے کے لئے کوشاں رہتی ہے۔  اطلاع کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ میں قومی کمیٹی کے مشیر سعد القرشی نے کہا ہے کہ وادی منیٰ میں اس وقت 12 سے زائد ٹاورز زیرِتعمیر ہیں۔یہ عازمین کے لئے ایک خوش آئیند خبر ہے۔

 

العریبہ ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیرتعمیر رہائشی ٹاورز حج 2024 میں استعمال کیے جا سکیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیرونی عازمین حج کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

رجسٹریشن کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ قبل از وقت حجاج کی رجسٹریشن سے سہولت ہو گی۔اس سے حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بھی بلند ہو گا اور وہ آرام وسکون سے فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

 

علاوہ ازیں مشاعر مقدسہ میں رہائشی سہولتوں کے لیے خیموں اور ہوٹلوں کا انتخاب قبل ازوقت ممکن ہو سکے گا جس سے انہیں جمرات سے قریب رہائش حاصل کرنے کی سہولت ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button